دارالحکومت کے سول لائنس علاقے میں گزشتہ پیر کو تیز رفتار مرسڈیز کار کی ٹکر میں 32 سال کے ایک نوجوان سدھارتھ شرما کی موت کے معاملے میں پولیس ملزم کے گرفتار والد سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔
شمالی دہلی کے ڈپٹی پولیس کمشنر مدھر ورما نے بتایا کہ ملزم نوجوان کے والد منوج اگروال کو ’جرم کے لئے
اکسانے‘کے الزام میں تعزیرات ہند کی دفعہ 109 اور 304 (2) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
انهوں نے بتایا کہ یہ گرفتاری اس لئے کی گئی کیونکہ جانچ میں پتہ چلا ہے کہ نابالغ ملزم کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے دو تین کیس پہلے بھی درج ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود اس کے والد نے کبھی اسے ایسا کرنے سے روکنے کی کوشش نہیں کی ۔